حیدرآباد۔2ستمبر(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے دارالحکومت کے لئے آج اس
ریاست کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو اہم اعلان کرنے والے تھے کہ آج اس
اعلان کو پرسوں تک کے لئے ملوتی کر دیا گیا۔ اسکے علاوہ اپوزیشن لیڈر وائی
ایس جگن موہن ریڈی بھی اسمبلی اجلاس میں غیر حاضر تھے۔ تاہم شوا راما کرشنن
کمیٹی کی جانب سے وجئے واڑہ اور اسکے
اطراف صدر مقام بنانے کی مخالفت کی
ہے۔ کل آندھرا پردیش کے کابینہ اجلاس میں چندرا بابو نائیڈو نے اس کمیٹی کے
رپورٹ پر کابینہ وزرا سے بات چیت کی ۔ ذرائع کے مطابق چندرا بابو نائیڈو
نے کہا کہ وہ وجئے واڑہ اور اسکے اطراف کے علاقوں میں صدر مقام بنانے کی ہی
تائید کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ محض سفارش ہے۔ اس پر عمل آوری کی
ضروری نہیں ۔